الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
214. بَابُ صَلَاةِ الْمَرِيضِ وَصَلَاةِ الْجَالِسِ .
بیمار شخص کی نماز اور بیٹھے ہوئے شخص کی نماز
حدیث نمبر: 2899
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَخِيهِ عُتْبَةَ وَهُوَ يُصَلِّي عَلَى سِوَاكٍ يَرْفَعُهُ إِلَى وَجْهِهِ فَأَخَذَهُ فَرَمَى بِهِ ثُمَّ قَالَ: أَوْمِ إِيمَاءً وَلْتَكُنْ رَكْعَتُكَ أَرْفَعَ مِنْ سَجْدَتِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ اپنے بھائی عتبہ کے ہاں گئے جو مسواک کے سہارے نماز ادا کر رہے تھے وہ اس مسواک کو اپنے چہرے تک بلند کرتے تھے تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس سے مسواک لے کر ایک طرف رکھ دی اور پھر یہ ارشاد فرمایا: تم اشارے کے ساتھ نماز ادا کرو اور تمہارے رکوع میں تم سجدے کی بہ نسبت ذرا بلند رہنا (یعنی پیشانی کو زیادہ نہ جھکانا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2899]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2899]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح اور اس کے رواۃ ثقات ہیں۔
Majma al-Zawa'id Hadith 2899 in Urdu