الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
215. بَابُ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز میں سہو ہو جانا
حدیث نمبر: 2928
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ صَلَاةً سَهَا فِيهَا فَسَجَدَ بَعْدَ السَّلَامِ ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا وَقَالَ: أَمَا إِنِّي لَمْ أَصْنَعْ إِلَّا كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصْنَعُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَفِيهِ مَجَاهِيلُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَفِيهِ مَجَاهِيلُ.
محمد بن صالح بن علی بن عبداللہ بن عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا کی جس میں انہیں سہو ہو گیا تو انہوں نے سلام پھیرنے کے بعد سجدہ کیا (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) وہ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور بولے: میں نے صرف اسی طرح کیا ہے، جس طرح میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس میں مجہول راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2928]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس میں مجہول راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2928]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6512»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 2928 in Urdu