🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
220. بَابٌ فِيمَنْ أَتَمَّ الصَّلَاةَ فِي السَّفَرِ .
اس شخص کا بیان جو سفر کے دوران مکمل نماز ادا کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2951
وَعَنْ رَجُلٍ قَالَ: كُنَّا قَدْ حَمَلْنَا لِأَبِي ذَرٍّ شَيْئًا نُرِيدُ أَنْ نُعْطِيَهُ إِيَّاهُ فَأَتَيْنَا الرَّبَذَةَ فَسَأَلْنَا عَنْهُ فَلَمْ نَجِدْهُ قِيلَ: اسْتَأْذَنَ فِي الْحَجِّ فَأُذِنَ لَهُ فَأَتَيْنَاهُ بِالْبَلَدِ - وَهِيَ مِنًى - فَبَيْنَا نَحْنُ عِنْدَهُ إِذْ قِيلَ لَهُ: إِنَّ عُثْمَانَ صَلَّى أَرْبَعًا فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى أَبِي ذَرٍّ وَقَالَ قَوْلًا شَدِيدًا وَقَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَصَلَّيْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ثُمَّ قَامَ أَبُو ذَرٍّ فَصَلَّى أَرْبَعًا فَقِيلَ لَهُ: عِبْتَ عَلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ شَيْئًا ثُمَّ تَصْنَعُهُ؟ قَالَ: الْخِلَافُ أَشَدُّ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، إِمَّا فِي قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ أَوْ فِي الْخِلَافَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
ایک صاحب بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا ابوذر غفاری کے لئے کوئی چیز اٹھا کر لائے ہمارا ارادہ یہ تھا کہ وہ چیز ہم انہیں دیں گے جب ہم ربذہ آئے اور ہم نے ان کے بارے میں دریافت کیا: تو ہم نے انہیں نہیں پایا یہ بات بتائی گئی کہ ان کا حج کے لئے جانے کا ارادہ ہے، اور انہیں اجازت مل گئی ہے، تو ہم ان کے پاس شہر میں آ گئے راوی کہتے ہیں اس سے مراد منی ہے ابھی ہم ان کے پاس موجود تھے کہ انہیں یہ بات بتائی گئی کہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے چار رکعات نماز پڑھا دی ہے سیدنا ابوذر غفاری کو یہ بات بہت گراں گزری اور انہوں نے اس بارے میں سخت غصے کا اظہار کیا اور انہوں نے یہ بات بیان کی کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے آپ نے دو رکعات پڑھائی تھیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے پھر سیدنا ابوذر غفاری اٹھے اور انہوں نے بھی چار رکعات ادا کر لیں ان سے کہا: گیا پہلے تو آپ نے امیرالمؤمنین پر اعتراض کیا تھا اور اب آپ خود یہی کام کر رہے تھے تو انہوں نے فرمایا: اختلاف کرنا زیادہ سخت ہے، اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے
یہ روایت مکمل روایت کے طور پر آگے آئے گی اگر اللہ نے چاہا یہ یا تو باغیوں سے جنگ کرنے سے متعلق باب میں آئے گی، یا خلافت سے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2951]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 2951 in Urdu