🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
229. بَابٌ فِي السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ .
اس گھڑی کا بیان جو جمعہ کے دن میں ہوتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3009
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ سَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - فِيهَا خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ وَهِيَ بَعْدَ الْعَصْرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: رَوَى عَنْهُ عَبَّاسٌ وَلَا يُعْرَفَانِ، قُلْتُ: أَمَّا عَبَّاسٌ فَهُوَ عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مِينَاءَ، رَوَى عَنْهُ ابْنُ جُرَيْجٍ كَمَا رَوَى عَنْهُ فِي الْمُسْنَدِ، وَجَمَاعَةٌ وَرَوَى لَهُ ابْنُ مَاجَهْ وَأَبُو دَاوُدَ فِي الْمَرَاسِيلِ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ہے کہ جس میں کوئی مسلمان بندہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی بھلائی مانگے گا اللہ تعالیٰ وہ بھلائی اسے عطا کر دے گا، اور وہ گھڑی عصر کے بعد ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوسلمہ انصاری ہے امام ذہبی فرماتے ہیں: عباس نے اس کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، اور یہ دونوں راوی معروف نہیں ہیں (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: جہاں تک عباس نامی راوی کا تعلق ہے، تو وہ عباس بن عبدالرحمن بن میناء ہے، جس سے ابن جریج نے روایات نقل کی ہے جیسا کہ انہوں نے اس کے حوالے سے مسند میں روایت نقل کی ہے، اور ایک جماعت نے بھی روایات نقل کی ہیں۔ امام ابن ماجہ نے اس راوی کے حوالے سے روایت نقل کی ہے: امام ابوداؤد نے مراسیل میں روایت نقل کی ہے: امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے کسی نے بھی اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3009]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7631، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1569، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1069»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3009 in Urdu