الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. بَابٌ مِنَ الْإِيمَانِ الْحُبُّ لِلَّهِ وَالْبُغْضُ لِلَّهِ .
اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے محبت رکھنا اور اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے بغض رکھنا ایمان کا حصہ ہے
حدیث نمبر: 303
عَنْ عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَحِقُّ الْعَبْدُ صَرِيحَ الْإِيمَانِ حَتَّى يُحِبَّ لِلَّهِ وَيُبْغِضَ لِلَّهِ، فَإِذَا أَحَبَّ لِلَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَأَبْغَضَ لِلَّهِ فَقَدِ اسْتَحَقَّ الْوِلَايَةَ مِنَ اللَّهِ، إِنَّ أَوْلِيَائِي مِنْ عِبَادِي وَأَحِبَّائِي مِنْ خَلْقِي الَّذِينَ يُذْكَرُونَ بِذِكْرِي، وَأُذْكَرُ بِذِكْرِهِمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ مُنْقَطِعٌ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ مُنْقَطِعٌ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بنده صریح ایمان کا حقدار اُس وقت تک نہیں ہوتا، جب تک وہ اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے محبت نہیں رکھتا، اور اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے بغض نہیں رکھتا، جب وہ اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے محبت رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے بغض رکھتا ہے، تو وہ اللہ تعالی کی ولایت کا مستحق ہو جاتا ہے (اور حدیث قدسی میں، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:) ”میرے بندوں میں سے، میرے اولیاء اور میری مخلوق میں سے، میرے محبوب بندے، وہ ہیں کہ میرے ذکر کے ہمراہ اُن کا ذکر کیا جاتا ہے، اور اُن کے ذکر کے ہمراہ، میرا ذکر کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کی رشدین بن سعد ہے، اور وہ منقطع اور ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 303]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کی رشدین بن سعد ہے، اور وہ منقطع اور ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 303]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 430/3 اورده المؤلف فى زوائد المسند 115، أخرجه مسند أحمد برقم: 15121»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 303 in Urdu