الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
237. بَابُ حُقُوقِ الْجُمُعَةِ مِنَ الْغُسْلِ وَالطِّيبِ وَنَحْوِ ذَلِكَ .
جمعہ کے حقوق جن کا تعلق غسل کرنے خوشبو لگانے اور اس طرح کے دیگر امور سے ہے
حدیث نمبر: 3040
وَعَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ قَالَ: كَانَ نُبَيْشَةُ الْهُذَلِيُّ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّ الْمُسْلِمَ إِذَا اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ أَقْبَلَ إِلَى الْمَسْجِدِ لَا يُؤْذِي أَحَدًا، فَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْإِمَامَ خَرَجَ صَلَّى مَا بَدَا لَهُ، وَإِنْ وَجَدَ الْإِمَامَ قَدْ خَرَجَ جَلَسَ فَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ حَتَّى يَقْضِيَ الْإِمَامُ جَمُعَتَهُ وَكَلَامَهُ، إِنْ لَمْ يُغْفَرْ لَهُ فِي جَمُعَتِهِ تِلْكَ ذُنُوبُهُ كُلُّهَا أَنْ يَكُونَ كَفَّارَةً لِلْجُمُعَةِ الَّتِي تَلِيهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ أَحْمَدَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ أَحْمَدَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
عطاء خراسانی بیان کرتے ہیں: سیدنا نبیشہ ہذلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث نقل کرتے تھے: ”مسلمان جمعہ کے دن جب غسل کرتا ہے، اور پھر مسجد کی طرف آتا ہے، اور کسی کو اذیت نہیں پہنچاتا اگر وہ یہ پاتا ہے کہ امام ابھی نہیں آیا تو پھر جتنا اس کو مناسب لگتا ہے اتنے نوافل ادا کرتا ہے، اور اگر امام آچکا ہو تو وہ بیٹھ جاتا ہے، اور غور سے (خطبہ) سنتا ہے، اور خاموش رہتا ہے یہاں تک کہ امام اپنا جمعہ اور اپنا کلام مکمل کر لیتا ہے، تو اگر اس کے اس جمعہ کے تمام گناہوں کی مغفرت نہ ہوئی ہو، تو پھر یہ اس کے بعد والے جمعہ تک کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف امام أحمد کے استاد کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3040]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف امام أحمد کے استاد کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3040]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل اول مسند البصريين حديث نبيشة الهذلي 20217، أخرجه مسند أحمد برقم: 20197»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 3040 in Urdu