🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. بَابٌ مِنَ الْإِيمَانِ الْحُبُّ لِلَّهِ وَالْبُغْضُ لِلَّهِ .
اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے محبت رکھنا اور اللہ تعالیٰ کے لیے کسی سے بغض رکھنا ایمان کا حصہ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 305
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَفْضَلِ الْإِيمَانِ، قَالَ:" أَنْ تُحِبَّ لِلَّهِ، وَتُبْغِضَ لِلَّهِ، وَتُعْمِلَ لِسَانَكَ فِي ذِكْرِ اللَّهِ". قَالَ: وَمَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَأَنْ تُحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ، وَتَكْرَهَ لَهُمْ مَا تَكْرَهُ لِنَفْسِكَ"، وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى:" وَأَنْ تَقُولَ خَيْرًا أَوْ تَصْمُتَ".
وَفِي الْأُولَى رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَفِي الثَّانِيةِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ. رَوَاهُمَا أَحْمَدُ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل ایمان کے بارے میں سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ کہ تم اللہ تعالیٰ کے لئے محبت رکھو، اللہ تعالیٰ کے لیے بغض رکھو، اور اپنی زبان کو اللہ کے ذکر کے لیے استعمال کرو! سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! اور کیا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اور یہ کہ تم لوگوں کے لیے وہی چیز پسند کرو، جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو، اور تم لوگوں کے لیے وہی چیز ناپسند کرو، جو تم اپنے لیے ناپسند کرتے ہو“۔
ایک اور روایت میں یہ الفاظ آئے ہیں: ”اور یہ کہ تم بھلائی کی بات کہو یا پھر خاموش رہو“۔
پہلی روایت میں رشدین بن سعد ہے، اور دوسری روایت میں ابن لہیعہ ہے، اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں، یہ دونوں روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 305]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 247/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 116، أخرجه مسند أحمد برقم: 21627»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 305 in Urdu