الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
237. بَابُ حُقُوقِ الْجُمُعَةِ مِنَ الْغُسْلِ وَالطِّيبِ وَنَحْوِ ذَلِكَ .
جمعہ کے حقوق جن کا تعلق غسل کرنے خوشبو لگانے اور اس طرح کے دیگر امور سے ہے
حدیث نمبر: 3050
قَالَ الْعَقِيلِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ قَالَ الذَّهَبِيُّ: وَرَوَى لَهُ حَدِيثًا جَيِّدًا وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُخْطِئُ.
ان صحابی کے حوالے سے امام طبرانی نے معجم اوسط میں یہ روایت نقل کی ہے: (وہ بیان کرتے ہیں:) اللہ کے رسول نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم ہر ہفتے میں ایک دن غسل کیا کریں راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ جمعہ کے دن ایسا کیا کریں۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی ہے عقیلی بیان کرتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث کی متابعت نہیں کی جاتی امام ذہبی کہتے ہیں: انہوں نے اس کے حوالے سے ایک عمدہ حدیث نقل کی ہے۔ ابن حبان نے اس راوی کا ذکر کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے: اور یہ بات بیان کی ہے: یہ غلطی کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3050]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد 5727»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 3050 in Urdu