الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
248. بَابٌ فِي الْمِنْبَرِ .
منبر کا بیان
حدیث نمبر: 3101
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَشَبَةٌ يَقُومُ إِلَيْهَا فَجَاءَ رَجُلٌ فَأَمَرَهُ أَنْ يَجْعَلَ لَهُ كُرْسِيًّا فَقَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ عَلَيْهِ فَحَنَّتِ الْخَشَبَةُ الَّتِي كَانَ يَقُومُ عِنْدَهَا حَتَّى سَمِعَ أَهْلُ الْمَسْجِدِ حَنِينَهَا قَالَ: فَقُلْتُ لِلْعَوْفِيِّ: أَنْتَ سَمِعْتَهُ؟ قَالَ: نَعَمْ سَمِعْتُهُ لَعَمْرِي، فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى احْتَضَنَهَا فَسَكَنَتْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَطِيَّةَ وَكِلَاهُمَا مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَطِيَّةَ وَكِلَاهُمَا مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک لکڑی تھی جس کے ساتھ ٹیک لگا کر آپ کھڑے ہوتے تھے ایک شخص آیا آپ نے اسے حکم دیا کہ وہ آپ کے لئے کرسی بنا دے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے تو لکڑی کا وہ ٹکڑا رونے لگا جس کے پاس آپ پہلے کھڑے ہوا کرتے تھے یہاں تک کہ اہل مسجد نے اس کے رونے کی آواز سنی۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عوفی سے دریافت کیا: کیا تم نے خود یہ روایت ان کی زبانی سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: مجھے اپنی زندگی کی قسم ہے میں نے ان کی زبانی یہ روایت سنی ہے: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے یہاں تک کہ آپ نے اسے اپنے ساتھ لپٹا لیا یہاں تک کہ وہ پرسکون ہو گیا۔
یہ روایت امام بزار نے محمد بن ابولیلی کے حوالے سے عطیہ سے نقل کی ہے، اور ان دونوں سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3101]
یہ روایت امام بزار نے محمد بن ابولیلی کے حوالے سے عطیہ سے نقل کی ہے، اور ان دونوں سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3101]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3101 in Urdu