الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
251. بَابُ وَقْتِ الْجُمُعَةِ .
جمعہ کا وقت
حدیث نمبر: 3113
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ وَعَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ أَمِيرٌ عَلَى الْكُوفَةِ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ عَلَى بَيْتِ الْمَالِ إِذْ نَظَرَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ إِلَى الظِّلِّ فَرَآهُ مِثْلَ الشِّرَاكِ فَقَالَ: إِنْ يَصِبْ أَحَدُكُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْرُجُ الْآنَ، قَالَ: فَوَاللَّهِ مَا فَرَغَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ مِنْ كَلَامِهِ حَتَّى خَرَجَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ يَقُولُ: الصَّلَاةُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم جمعہ کے دن ان کے ساتھ مسجد کوفہ میں موجود تھے۔ سیدنا عمار بن یاسر کوفہ کے امیر تھے جنہیں سیدنا عمر بن خطاب نے مقرر کیا تھا اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیت المال کے نگران تھے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے سایہ کی طرف دیکھا تو وہ تسمے جتنا ہو چکا تھا تو انہوں نے ارشاد فرمایا: اگر تمہارا یہ (امیر) تمہارے نبی کی سنت پر عمل کرے گا، تو وہ اسی وقت (نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے) نکلے گا راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم ابھی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ بات کر کے فارغ نہیں ہوئے تھے کہ اسی دوران سیدنا عمار بن یاسر تشریف لے آئے اور وہ یہ کہہ رہے تھے کہ نماز ہونے والی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3113]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3113]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 4372»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3113 in Urdu