الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
258. بَابُ الْخُطْبَةِ وَالْقِرَاءَةِ فِيهَا .
خطبہ دینا اور اس میں قرأت کرنا
حدیث نمبر: 3167
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِمَّا يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْجُمُعَةِ بِالْجُمُعَةِ فَيُحَرِّضُ بِهِ الْمُؤْمِنِينَ، وَفِي الثَّانِيَةِ بِسُورَةِ الْمُنَافِقِينَ فَيُفْزِعُ بِهِ الْمُنَافِقِينَ قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ هُوَ الْوَازِعِيُّ، وَهُوَ وَشَيْخُهُ عَبْدُ الصَّمَدِ مِنْ أَهْلِ الرَّأْيِ وَثَّقَهُمَا ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی نماز میں سورت جمعہ کی تلاوت کرتے تھے آپ اس کے ذریعے اہل ایمان کو ترغیب دیتے تھے، اور دوسری رکعت میں سورت منافقین کی تلاوت کرتے تھے اس کے ذریعے آپ منافقین کو ڈراتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کیا ہے، اور اس کی سند حسن ہے محمد بن عمار نامی راوی وازعی ہے وہ اور اس کا استاد عبدالصمد، اہل رائے سے تعلق رکھتے ہیں، اور ان دونوں کو ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3167]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کیا ہے، اور اس کی سند حسن ہے محمد بن عمار نامی راوی وازعی ہے وہ اور اس کا استاد عبدالصمد، اہل رائے سے تعلق رکھتے ہیں، اور ان دونوں کو ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3167]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9275»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 3167 in Urdu