الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
260. بَابٌ فِيمَنْ فَاتَتْهُ الْجُمُعَةُ 3172 عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ فَاتَتْهُ الْجُمُعَةُ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَصَّدَّقَ بِدِينَارٍ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ : لَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ سَمُرَةَ قُلْتُ : وَحَدِيثُ جَابِرٍ فِيهِ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ .
اس شخص کا بیان، جس کا جمعہ رہ جائے
حدیث نمبر: 3174
وَعَنْ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَتَّخِذُ أَحَدُكُمُ السَّائِمَةَ فَيَشْهَدُ الصَّلَاةَ فِي جَمَاعَةٍ فَتَتَعَذَّرُ عَلَيْهِ سَائِمَتُهُ فَيَقُولُ: لَوْ طَلَبْتُ لِسَائِمَتِي مَكَانًا هُوَ أَكَلَأُ مِنْ هَذَا فَيَتَحَوَّلُ وَلَا يَشْهَدُ إِلَّا الْجُمُعَةَ فَتَتَعَذَّرُ عَلَيْهِ سَائِمَتُهُ فَيَقُولُ: لَوْ طَلَبْتُ لِسَائِمَتِي مَكَانًا هُوَ أَمْلَأُ مِنْ هَذَا فَيَتَحَوَّلُ فَلَا يَشْهَدُ الْجُمُعَةَ وَلَا الْجَمَاعَةَ فَيُطْبَعُ عَلَى قَلْبِهِ" رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِمَعْنَاهُ وَقَالَ:"حَتَّى لَا يَشْهَدَ جُمُعَةً وَلَا يَدْرِي مَا يَوْمُ الْجُمُعَةِ" وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى غُفْرَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ
سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میں سے کوئی ایک شخص چرنے والے جانور لیتا ہے، اور پھر اگر وہ باجماعت نماز میں شریک ہوتا ہے، تو ان جانورں کو سنبھالنا اس کے لئے مشکل ہو جاتا ہے، تو وہ یہ سوچتا ہے مجھے اپنے ان جانوروں کے لئے کسی ایسی جگہ کو تلاش کرنا چاہیے، جہاں زیادہ گھاس پھوس ہو، پھر وہ وہاں منتقل ہو جاتا ہے، اور صرف جمعہ کی نماز میں شریک ہوتا ہے، پھر اس کے لئے جانوروں کو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے، تو وہ کہتا ہے: مجھے اپنے ان جانوروں کے لئے ایسی جگہ تلاش کرنی چاہیے، جو اس سے بھی زیادہ بھری ہوئی ہو، تو پھر وہ وہاں منتقل ہو جاتا ہے، پھر وہ نہ جمعہ میں شریک ہوتا ہے، اور نہ جماعت (یعنی با جماعت نماز) میں شریک ہوتا ہے، اور اس کے دل پر مہر لگا دی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس مفہوم کی روایت کی نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”یہاں تک کہ وہ جمعہ میں شریک نہیں ہوتا، اور اسے یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ جمعہ کا دن کون سا ہے؟“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عمر بن عبداللہ ہے، جو غفرہ کا غلام ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3174]
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس مفہوم کی روایت کی نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”یہاں تک کہ وہ جمعہ میں شریک نہیں ہوتا، اور اسے یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ جمعہ کا دن کون سا ہے؟“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عمر بن عبداللہ ہے، جو غفرہ کا غلام ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3174]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23166، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3229، 3230»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3174 in Urdu