الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
262. بَابُ مَا يَفْعَلُ إِذَا صَلَّى الْجُمُعَةَ 3186 عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ الْحَبْرَانِيِّ قَالَ : رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى الْجُمُعَةَ خَرَجَ فَدَارَ فِي السُّوقِ سَاعَةً ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَقِيلَ لَهُ : لِمَ تَفْعَلُ هَذَا ؟ فَقَالَ : رَأَيْتُ سَيِّدَ الْمُسْلِمِينَ يَفْعَلُهُ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَعَبْدُ اللَّهِ الْحِبْرَانِيُّ ضَعَّفَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ .
جب آدمی جمعہ ادا کر لے، تو پھر وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 3198
وَعَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الرِّيَاحِيِّ أَنَّ أَبَا مُوسَى كَانَ بِالدَّارِ مِنْ أَصْبَهَانَ وَمَا بِهِمْ يَوْمَئِذٍ كَبِيرُ خَوْفٍ، وَلَكِنْ أَحَبَّ أَنْ يُعَلِّمَهُمْ دِينَهُمْ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَهُمْ صَفَّيْنِ ؛ طَائِفَةً مَعَهَا السِّلَاحُ مُقْبِلَةً عَلَى عَدُوِّهَا، وَطَائِفَةً مِنْ وَرَائِهَا فَصَلَّى، بِالَّذِينِ يَلُونَهُ رَكْعَةً ثُمَّ نَكَصُوا عَلَى أَدْبَارِهِمْ حَتَّى قَامُوا مَقَامَ الْآخَرِينَ يَتَخَلَّلُونَهُمْ حَتَّى قَامُوا وَرَاءَهُ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً أُخْرَى ثُمَّ سَلَّمَ فَقَامَ الَّذِينَ يَلُونَهُ وَالْآخَرُونَ فَصَلُّوا رَكْعَةً رَكْعَةً، ثُمَّ سَلَّمَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ فَتَمَّتْ لِلْإِمَامِ رَكْعَتَيْنِ وَلِلنَّاسِ رَكْعَةً رَكْعَةً رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ
ابوالعالیہ ریاحی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ ”اصبہان“ میں ایک محلے میں موجود تھے، اور وہاں لوگوں کو زیادہ خوف بھی نہیں تھا، لیکن انہوں نے اس بات کو پسند کیا کہ ان لوگوں کو ان کے دین اور ان کے نبی کی سنت کی تعلیم دیں، تو انہوں نے دو صفیں بنوا لیں، ایک گروہ ان کے ساتھ ہتھیار لے کر دشمن کی طرف رُخ کر کے کھڑا ہو گیا، اور ایک گروہ اس کے پیچھے تھا، انہوں نے اپنے پاس والوں کو ایک رکعت پڑھائی، پھر وہ لوگ الٹے قدموں پیچھے چلے گئے، یہاں تک کہ دوسرے لوگوں کی جگہ پر کھڑے ہو گئے وہ ان کے درمیان میں سے گزرتے ہوئے ان کے پیچھے کھڑے ہوئے تھے، پھر سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے دوسرے لوگوں کو ایک رکعت پڑھائی، پھر انہوں نے سلام پھیر دیا، پھر وہ لوگ کھڑے ہو گئے، جو ان کے پیچھے تھے، اور دوسرے لوگ بھی کھڑے ہو گئے، انہوں نے ایک ایک رکعت ادا کی پھر انہوں نے یکے بعد دیگرے سلام پھیر دیا، یوں امام کی دو رکعات ہوئیں، اور لوگوں کی ایک، ایک رکعت ہوئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، معجم کبیر کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3198]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، معجم کبیر کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3198]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 3198 in Urdu