الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَيَاءِ .
حیاء کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 321
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْحَيَاءَ وَالْعِيَّ مِنَ الْإِيمَانِ، وَهُمَا يُقَرِّبَانِ مِنَ الْجَنَّةِ، وَيُبَاعِدَانِ مِنَ النَّارِ. وَالْفُحْشَ وَالْبَذَاءَ مِنَ الشَّيْطَانِ، وَهُمَا يُقَرِّبَانِ مِنَ النَّارِ، وَيُبَاعِدَانِ مِنَ الْجَنَّةِ". فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ لِأَبِي أُمَامَةَ: إِنَّا لَنَقُولُ فِي الشِّعْرِ: إِنَّ الْعِيَّ مِنَ الْحُمْقِ. قَالَ: إِنِّي أَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَجِيئُنِي بِشِعْرِكَ الْمُنْتِنِ؟!.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَاشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَاشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک حیا اور عی (یعنی بات کرتے ہوئے جھجک کا شکار ہونا) ایمان کا حصہ ہیں، اور یہ دونوں جنت کے قریب کر دیتے ہیں، اور جہنم سے دور کر دیتے ہیں، جبکہ فحش کلامی اور بے حیائی، شیطان کی طرف سے ہیں، یہ دونوں جہنم کے قریب کر دیتے ہیں، اور جنت سے دور کر دیتے ہیں“ ایک دیہاتی شخص نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے کہا: ہم تو شاعری میں یہ کہتے ہیں: عی، حماقت کا حصہ ہے، تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں یہ بیان کر رہا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:، اور تم (اُس کے مقابلے میں) میرے سامنے اپنا بدبودار شعر پیش کر رہے ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن عکاشی ہے اور وہ ضعیف ہے، اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 321]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن عکاشی ہے اور وہ ضعیف ہے، اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 321]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7481، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7481»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 321 in Urdu