🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ .
عصر کے بعد نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3336
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: خَرَجَ عُمَرُ عَلَى النَّاسِ فَضَرَبَهُمْ عَلَى السَّجْدَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى مَرَّ بِتَمِيمٍ الدَّارِيِّ فَقَالَ: لَا أَدَعُهُمَا، صَلَّيْتُهُمَا مَعَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ، رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ النَّاسَ لَوْ كَانُوا كَهَيْئَتِكَ لَمْ أُبَالِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَهَذَا لَفْظُهُ، وَعُرْوَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ، وَقَدْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لوگوں کے پاس تشریف لائے اور انہیں عصر کے بعد دو رکعات ادا کرنے پر، ان کی پٹائی کی، یہاں تک کہ اُن کا گزر سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، تو سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ان دونوں رکعات کو ترک نہیں کروں گا، کیونکہ میں نے یہ دونوں رکعات، اُس ہستی کے ساتھ ادا کی ہیں، جو آپ سے بہتر ہیں، اور وہ اللہ کے رسول ہیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر لوگ تمہاری مانند ہو جائیں، تو پھر میں اس کی پرواہ نہیں کروں گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، عروہ نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، امام طبرانی نے اسے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3336]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16496»

الحكم على الحديث:
منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 3336 in Urdu