الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ .
عصر کے بعد نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 3340
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ صَلَاةَ الْعَصْرِ فَأَرْسَلَ إِلَى مَيْمُونَةَ ثُمَّ أَتْبَعُهُ رَجُلًا آخَرَ فَقَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُجَهِّزُ بَعْثًا وَلَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ ظَهْرٌ مِنَ الصَّدَقَةِ فَجَلَسَ يَقْسِمُ بَيْنَهُمْ فَحَبَسُوهُ حَتَّى أَرْهَقُوا الْعَصْرَ، وَكَانَ يُصَلِّي قَبْلَ الْعَصْرِ رَكْعَتَيْنِ وَمَا شَاءَ اللَّهُ، فَصَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ رَجَعَ فَصَلَّى مَا كَانَ يُصَلِّي قَبْلَهَا، وَكَانَ إِذَا صَلَّى الصَّلَاةَ أَوْ فَعَلَ شَيْئًا أَحَبَّ أَنْ يُدَاوِمَ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ حَنْظَلَةُ السَّدُوسِيُّ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ حَنْظَلَةُ السَّدُوسِيُّ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
عبداللہ بن حارث بن نوفل بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی، پھر انہوں نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی طرف پیغام بھیجا، پھر ایک اور شخص اس کے پیچھے بھیجا، سیدہ میمونہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مہم کو روانہ کرنے والے تھے، آپ کے پاس صدقے کے اونٹ اتنے نہیں تھے (کہ اُن کو روانہ کیا جا سکتا) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے اور ان لوگوں کے درمیان تقسیم کرنے لگے، اس وجہ سے آپ (ظہر کے بعد کے نوافل یا سنتیں) ادا نہیں کر پائے، یہاں تک کہ عصر کا وقت ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عصر سے پہلے دو رکعات ادا کرتے تھے، اور جو اللہ کو منظور ہوتا تھا، وہ ادا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا کی، پھر آپ واپس تشریف لائے اور وہ سنتیں ادا کیں، جو آپ اُس سے پہلے ادا کیا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کوئی نماز ادا کرتے تھے، اور جب بھی کوئی کام کرتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پسند تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے باقاعدگی سے کریں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حنظلہ سدوسی ہے، اسے امام أحمد اور یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3340]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حنظلہ سدوسی ہے، اسے امام أحمد اور یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3340]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26299»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3340 in Urdu