الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
عصر کی نماز کے بعد نماز ادا کرنے کی ممانعت اور دیگر امور کا بیان
حدیث نمبر: 3363
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ السُّلَمِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الشَّمْسَ إِذَا طَلَعَتْ قَارَنَهَا الشَّيْطَانُ فَإِذَا انْبَسَطَتْ فَارَقَهَا فَإِذَا دَنَتْ لِلزَّوَالِ قَارَنَهَا فَإِذَا زَالَتْ فَارَقَهَا فَإِذَا دَنَتْ لِلْمَغِيبِ قَارَنَهَا فَإِذَا غَابَتْ فَارَقَهَا" فَنَهَى عَنِ الصَّلَاةِ فِي تِلْكَ السَّاعَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ لِصَفْوَانَ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ لِصَفْوَانَ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا صفوان بن معطل سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب سورج طلوع ہوتا ہے، تو شیطان کا سینگ اس کے ساتھ مل جاتا ہے، جب وہ طلوع ہو جاتا ہے، تو وہ سینگ اس سے الگ ہو جاتا ہے پھر جب وہ زوال کے قریب ہوتا ہے، تو وہ سینگ پھر اس کے ساتھ مل جاتا ہے، جب وہ ڈھل جاتا ہے، تو وہ سینگ اس سے الگ ہو جاتا ہے، جب وہ غروب ہونے کے قریب ہوتا ہے، تو وہ سینگ اس کے ساتھ مل جاتا ہے، جب وہ غروب ہو جاتا ہے، تو وہ سینگ اُس سے الگ ہو جاتا ہے۔
(راوی بیان کرتے ہیں:) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان اوقات میں نماز ادا کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اس سے پہلے سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول وہ حدیث گزر چکی ہے، جسے امام أحمد نے روایت کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3363]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7344»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 3363 in Urdu