🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابٌ جَامِعٌ فِيمَا يُصَلَّى قَبْلَ الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا .
نماز سے پہلے اور اس کے بعد کیا پڑھنا چاہیے؟ اس بارے میں جامع بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3397
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَوْصَانِي خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَكْعَتَيِ الْفَجْرِ فَإِنَّ فِيهِمَا رَغَائِبَ الدَّهْرِ، وَرَكْعَتَيِ الضُّحَى فَإِنَّهَا صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَهَا، وَبَعْدَ الْعَصْرِ رَكْعَتَيْنِ، وَبَعْدَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ، وَبَعْدَ الْعِشَاءِ رَكْعَتَيْنِ، وَبِصِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ قَالَ:" هُوَ صَوْمُ الدَّهْرِ"، وَأَنْ لَا أَبِيتَ إِلَّا عَلَى وِتْرٍ، وَقَالَ لِي:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ صَلِّ رَكْعَتَيْنِ أَوَّلَ النَّهَارِ أَضْمَنْ لَكَ آخِرَهُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فجر کی دو رکعات کی وصیت کی تھی، کیونکہ ان دونوں میں ہمیشہ رغبت پائی جاتی ہے، اور چاشت کی دو رکعات کی وصیت کی تھی، کیونکہ یہ نیکوکار لوگوں کی نماز ہے، ظہر سے پہلے دو رکعات ادا کرنے اس کے بعد دو رکعات ادا کرنے، عصر کے بعد دو رکعات ادا کرنے، مغرب کے بعد دو رکعات ادا کرنے، اور عشاء کے بعد دو رکعات ادا کرنے کی اور ہر مہینے میں تین دن روزے رکھنے کی (وصیت کی تھی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: یہ ہمیشہ روزہ رکھنے کے مترادف ہے، اور یہ کہ میں وتر ادا کیے بغیر رات بسر نہ کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا: اے ابوہریرہ! دن کے ابتدائی حصے میں تم دو رکعات ادا کر لینا، میں اُس کے آخری حصے تک کی ضمانت دوں گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عبدالجبار ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3397]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 1124، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 721، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 760، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1678»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3397 in Urdu