الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى .
چاشت کی نماز
حدیث نمبر: 3418
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي ذَرٍّ: يَا عَمَّاهُ أَوْصِنِي قَالَ: سَأَلْتَنِي عَمَّا سَأَلْتُ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنْ صَلَّيْتَ الضُّحَى رَكْعَتَيْنِ لَمْ تُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ وَإِنْ صَلَّيْتَ أَرْبَعًا كُتِبْتَ مِنَ الْعَابِدِينَ، وَإِنْ صَلَّيْتَ سِتًّا كُفِيتَ، وَإِنْ صَلَّيْتَ ثَمَانِيًا كُتِبْتَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَإِنْ صَلَّيْتَ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةَ بُنِيَ لَكَ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ، وَمَا مِنْ يَوْمٍ وَلَا لَيْلَةٍ وَلَا سَاعَةٍ إِلَّا وَلِلَّهِ فِيهَا صَدَقَةٌ يَمُنُّ بِهَا عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَمَا مَنَّ عَلَى عَبْدٍ مِثْلَ أَنْ يُلْهِمَهُ ذِكْرَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَطَاءٍ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُدَلِّسُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَطَاءٍ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُدَلِّسُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے کہا: اے چچا جان! آپ مجھے کوئی وصیت کیجیے! انہوں نے فرمایا: تم نے مجھ سے اُس چیز کے بارے میں دریافت کیا ہے، جس کے بارے میں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تھا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم چاشت کے وقت دو رکعات ادا کر لو، تو تمہارا نام ”غافلین“ میں نوٹ نہیں کیا جائے گا، اور اگر تم چار رکعات ادا کر لو، تو تمہارا نام عبادت گزاروں میں نوٹ کیا جائے گا، اور اگر تم چھ رکعات ادا کر لو، تو تمہاری کفایت کی جائے گی، اگر تم آٹھ رکعات ادا کر لو، تو تمہارا شمار ”قانتین“ میں کیا جائے گا، اگر تم بارہ رکعت ادا کر لو، تو تمہارے لئے جنت میں گھر بنا دیا جائے گا، رات اور دن کی ہر ایک گھڑی میں، اللہ تعالیٰ صدقہ کرتا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے احسان کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اپنے بندے پر کوئی ایسا احسان نہیں کرتا، جو اس چیز کی مانند ہو کہ اللہ تعالی نے اس کو اپنے ذکر کی توفیق نصیب کی ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عطاء ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ غلطی کرتا ہے، اور تدلیس کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3418]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 1139، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11365، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5390»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3418 in Urdu