الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى .
چاشت کی نماز
حدیث نمبر: 3421
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ مِنْ مَطْلَعِهَا كَهَيْئَتِهَا لِصَلَاةِ الْعَصْرِ حِينَ تَغْرُبُ مِنْ مَغْرِبِهَا فَصَلَّى رَجُلٌ رَكْعَتَيْنِ وَأَرْبَعَ سَجْدَاتٍ فَإِنَّهُ لَهُ أَجْرُ ذَلِكَ الْيَوْمِ" وَحَسِبْتُهُ قَالَ:" وَكُفِّرَ عَنْهُ خَطِيئَتُهُ وَإِثْمُهُ" وَأَحْسَبُهُ قَالَ:" وَإِنْ مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَيْمُونُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَيَّنَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ إِلَّا أَنَّ فِيهِمْ لَيْثَ بْنَ أَبِي سُلَيْمٍ وَفِيهِ كَلَامٌ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب سورج اپنے طلوع ہونے کے مقام سے اتنا طلوع ہو جاتا ہے، جس طرح وہ عصر کی نماز کے وقت، مغرب کی طرف ہوتا ہے، اس وقت اگر کوئی شخص دو رکعات ادا کر لے اور چار سجدے کر لے، تو اسے اس دن کا اجر مل جاتا ہے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: کہ اُس کی خطائیں اور اس کے گناہ اس سے دور ہو جاتے ہیں، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے آپ نے یہ بھی ارشاد فرمایا تھا: اگر وہ اس دن میں انتقال کر جائے، تو جنت میں داخل ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی میمون بن زید ہے، امام ذہبی فرماتے ہیں: امام ابوحاتم نے اسے کمزور قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے وہ فرماتے ہیں: یہ غلطی کرتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، تاہم ان میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3421]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبرانى باب الصاد ما اسند ابو امامة ثابت بن عجلان، 7650»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3421 in Urdu