الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَتْرِ .
وتر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 3436
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ التَّنُوخِيِّ قَاضِي إِفْرِيقِيَّةَ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ قَدِمَ الشَّامَ وَأَهْلُ الشَّامِ لَا يُوتِرُونَ فَقَالَ لِمُعَاوِيَةَ: مَا لِي أَرَى أَهْلَ الشَّامِ لَا يُوتِرُونَ؟ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: وَوَاجِبٌ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ؟ قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" زَادَنِي رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - صَلَاةً وَهِيَ الْوَتْرُ فِيمَا بَيْنَ الْعِشَاءِ إِلَى طُلُوعِ الْفَجْرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ مُتَّهَمٌ، وَمُعَاوِيَةُ لَمْ يَتَأَمَّرْ فِي زَمَنِ مُعَاذٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ مُتَّهَمٌ، وَمُعَاوِيَةُ لَمْ يَتَأَمَّرْ فِي زَمَنِ مُعَاذٍ.
عبدالرحمن بن رافع تنوخی، جو افریقہ کے قاضی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ شام تشریف لائے، اہل شام وتر ادا نہیں کرتے تھے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا وجہ ہے؟ میں نے اہل شام کو وتر ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا یہ اُن پر واجب ہیں؟ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے پروردگار نے مجھے ایک مزید نماز عطا کی ہے، اور وہ وتر ہیں، جو عشاء سے لے کر صبح صادق تک کے درمیانی وقت میں ادا کی جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے اور وہ ضعیف ہے، اور اس پر تہمت عائد کی ہے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی زندگی میں، امیر نہیں بنے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3436]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21590»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 3436 in Urdu