🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ الْوِتْرِ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَآخِرَهُ وَقَبْلَ النَّوْمِ .
رات کے ابتدائی، یا آخری حصے میں، یا سونے سے پہلے وتر ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3477
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَأَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا بَكْرٍ فَقَالَ:" كَيْفَ تُوتِرُ؟" قَالَ: أُوتِرُ أَوَّلَ اللَّيْلِ قَالَ:" حَذِرٌ كَيِّسٌ" ثُمَّ سَأَلَ عُمَرَ:" كَيْفَ تُوتِرُ؟" قَالَ: مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ قَالَ:" قَوِيٌّ مُعَانٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْيَمَامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، آپ نے فرمایا: تم کب وتر ادا کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں رات کے ابتدائی حصے میں وتر ادا کر لیتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک محتاط اور سمجھ دار شخص کا طریقہ ہے، پھر آپ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: تم کب وتر ادا کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: رات کے آخری حصے میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک طاقتور اور ایسے شخص کا طریقہ ہے، جس کی مدد کی گئی ہو۔
یہ روایت امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد یمامی ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3477]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5059، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8637»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 3477 in Urdu