🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ .
نماز کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3512
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَذِنَ اللَّهُ لِعَبْدٍ فِي شَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْ رَكْعَتَيْنِ أَوْ أَكْثَرَ، وَالْبِرُّ يَتَنَاثَرُ فَوْقَ رَأْسِ الْعَبْدِ مَا كَانَ فِي صَلَاةٍ، وَمَا تَقَرَّبَ عَبْدٌ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - بِأَفْضَلَ مِمَّا خَرَجَ مِنْهُ - يَعْنِي الْقُرْآنَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا جبیر بن نوفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کسی بھی بندے کی کسی بات کو اتنا پسند نہیں کرتا جتنی فضیلت دو رکعات، یا اس سے زیادہ (رکعات) ادا کرنے کو حاصل ہے، نیکی بندے کے سر پر چھڑکی جاتی رہتی ہے، جب تک وہ نماز کی حالت میں رہتا ہے، اور کوئی بھی بندہ اللہ تعالی کا قرب کسی ایسی چیز کے ذریعے حاصل نہیں کرتا ہے، جو اس سے زیادہ فضیلت رکھتی ہو، جو چیز اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئی ہے (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد قرآن تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3512]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1614»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3512 in Urdu