الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابٌ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ .
رات کی (نفل) نماز
حدیث نمبر: 3529
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: جَاءَ جِبْرَائِيلُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ عِشْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مَيِّتٌ، وَاعْمَلْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مَجْزِيٌّ بِهِ، أَحْبِبْ مَنْ شِئْتَ فَإِنَّكَ مُفَارِقُهُ، وَاعْلَمْ أَنَّ شَرَفَ الْمُؤْمِنِ قِيَامُ اللَّيْلِ وَعِزَّهُ اسْتِغْنَاؤُهُ عَنِ النَّاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو دَاوُدَ وَتَكَلَّمَ فِيهِ ابْنُ عَدِيٍّ وَابْنُ حِبَّانَ بِمَا لَا يَضُرُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَأَبُو دَاوُدَ وَتَكَلَّمَ فِيهِ ابْنُ عَدِيٍّ وَابْنُ حِبَّانَ بِمَا لَا يَضُرُّ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! جب تک آپ چاہیں زندہ رہیں، لیکن (ایک دن) آپ نے مر جانا ہے، آپ جو چاہیں عمل کریں اس کی جزا ملے گی، آپ جس چیز سے چاہیں محبت رکھیں، لیکن آپ کو اس سے جدا ہونا ہو گا، اور آپ یہ بات جان لیں! کہ مؤمن کا شرف رات کے وقت نوافل ادا کرنے میں ہے، اور اس کی عزت لوگوں سے بے نیازی اختیار کرنے میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زافر بن سلیمان ہے، جسے امام أحمد یحیی بن معین اور امام ابوداؤد نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ ابن عدی اور ابن حبان نے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3529]

تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7991»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 3529 in Urdu