🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. بَابٌ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ .
رات کی (نفل) نماز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3541
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ لَيَضْحَكُ إِلَى ثَلَاثَةِ نَفَرٍ: رَجُلٍ قَامَ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ فَأَحْسَنَ الطَّهُورَ وَصَلَّى، وَرَجُلٌ نَامَ وَهُوَ سَاجِدٌ - أَحْسَبُهُ قَالَ: كَانَ فِي كَتِيبَةٍ فَانْهَزَمَتْ وَهُوَ عَلَى جَوَادٍ لَوْ شَاءَ أَنْ يَذْهَبَ لَذَهَبَ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَغَيْرُهُ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ لِسُوءِ حِفْظِهِ لَا لِكَذِبِهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ تین آدمیوں پر خوش ہوتا ہے، ایک وہ شخص جو نصف رات کے وقت اُٹھ کر اچھی طرح وضو کر کے نماز ادا کرتا ہے، اور ایک وہ شخص جو سجدے کی حالت میں سو جاتا ہے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے: روایت میں یہ الفاظ ہیں: ایک وہ شخص جو کسی جنگی مہم میں ہو اور وہ مہم پسپا ہو جائے اور وہ شخص گھوڑے پر سوار ہو (اور دشمن کی طرف چلا جائے) حالانکہ اگر وہ بھی جانا چاہتا تو وہ بھی (فرار ہو کر) جا سکتا تھا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام بن ماجہ نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور اس کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے اس کے بارے میں بہت کلام کیا گیا ہے، اس کے جھوٹا ہونے کی وجہ سے کلام نہیں کیا گیا (یعنی وہ جھوٹا نہیں ہے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3541]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 200»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3541 in Urdu