🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3546
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَقَالَ: زَرَعَ فَلَانٌ زَرْعًا فَأَضْعَفَ، أَوْ كَمَا قَالَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَمَا ذَاكَ؟! رَكْعَتَانِ خَفِيفَتَانِ خَيْرٌ لَكَ مِنْ ذَلِكَ كُلِّهِ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا عَلَيْهَا، وَلَوْ أَنَّكُمْ تَفْعَلُونَ كُلَّ مَا أُمِرْتُمْ بِهِ لَأَكَلْتُمْ غَيْرَ وُزَعَاءَ وَلَا أَشْقِيَاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ وَعَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اُس شخص نے عرض کی: فلاں شخص نے کاشت کاری کی تھی، تو اسے دگنی پیداوار نصیب ہوئی ہے یا جس طرح بھی اس نے کہا:، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ کیا چیز ہے؟ دو مختصر رکعات تمہارے لئے، ان سب چیزوں سے زیادہ بہتر ہیں، جن کا تعلق دنیا سے ہے، یا جو کچھ اس پر موجود ہے، اور اگر تم ہر وہ کام کرنے لگو، جس کا تمہیں حکم دیا گیا ہے، (یہاں معجم طبرانی کے مطبوعہ نسخے میں یہ الفاظ ہیں: «غيراء زرعا ولا اشقياء) تو تم بد نصیب ہوئے بغیر، بھر پور طریقے سے کھاؤ (یعنی تمہیں بہت زیادہ رزق نصیب ہو)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر اور ایک راوی علی بن یزید ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3546]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7843»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3546 in Urdu