🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. بَابُ مَا يَفْعَلُ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ .
جب آدمی رات کے وقت بیدار ہو، تو وہ کیا کرے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3584
وَعَنْ رَبِيعَةَ الْجَرْشِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ: مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ؟ وَبِمَا كَانَ يَسْتَفْتِحُ؟ فَقَالَتْ: كَانَ يُكَبِّرُ عَشْرًا وَيَحْمَدُ عَشْرًا وَيُسَبِّحُ عَشْرًا وَيُهَلِّلُ عَشْرًا وَيَسْتَغْفِرُ عَشْرًا، وَيَقُولُ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي" عَشْرًا، وَيَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الضِّيقِ يَوْمَ الْحِسَابِ" عَشْرًا.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ربیعہ جرشی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کے وقت بیدار ہوتے تھے، تو آپ کیا پڑھتے تھے؟ اور آپ کسی چیز کے ذریعے آغاز کرتے تھے؟ تو انہوں نے بتایا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دس مرتبہ «الله اكبر»، دس مرتبہ «الحمدلله»، دس مرتبہ «سبحان الله»، دس مرتبہ «لا اله الا الله»، دس مرتبہ «استغفرالله» پڑھتے تھے، پھر یہ پڑھتے تھے: ”اے اللہ! تو میری مغفرت کر دے، تو مجھے ہدایت پر ثابت قدم رکھ، اور تو مجھے رزق عطا فرما“۔ (یہ مذکورہ بالا کلمہ) دس مرتبہ پڑھتے تھے: اور یہ (درج ذیل کلمہ) پڑھتے تھے: ”اے اللہ! میں حساب کے دن تنگی سے، تیری پناہ مانگتا ہوں“۔ یہ بھی دس مرتبہ پڑھتے تھے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3584]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24578، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8422، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1268»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 3584 in Urdu