الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ صَلَاةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
سیدنا رسول اللہ ﷺ کی (نفل) نماز
حدیث نمبر: 3640
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ السُّلَمِيِّ قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَرَمَقْتُ صَلَاتَهُ لَيْلَةً فَصَلَّى الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ ثُمَّ نَامَ فَلَمَّا كَانَ نِصْفُ اللَّيْلِ اسْتَيْقَظَ فَتَلَا الْآيَاتِ الْعَشْرَ آخِرَ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ ثُمَّ تَسَوَّكَ ثُمَّ تَوَضَّأَ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ لَا أَدْرِي أَقِيَامُهُ أَمْ رُكُوعُهُ أَمْ سُجُودُهُ أَطْوَلُ؟ ثُمَّ انْصَرَفَ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ وَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ لَمْ يَزَلْ يَفْعَلُ كَمَا فَعَلَ أَوَّلَ مَرَّةٍ حَتَّى صَلَّى إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا صفوان بن معطل سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہا تھا، میں نے آپ کی رات کی نفل نماز کا جائزہ لیا، آپ نے عشاء کی نماز ادا کی، پھر آپ سو گئے جب نصف رات ہوئی، تو آپ بیدار ہوئے آپ نے سورہ آل عمران کی آخری دس آیات کی تلاوت کی، پھر آپ نے مسواک کی، پھر وضو کیا، پھر آپ نے کھڑے ہو کر دو رکعات ادا کی، جس کے بارے میں مجھے اندازہ نہیں ہو سکا کہ آپ کے قیام، رکوع اور سجود میں سے کون سا زیادہ طویل ہے؟ پھر آپ نے نماز ختم کی، پھر آپ سو گئے، پھر آپ نے دوبارہ ایسا ہی کیا، آپ مسلسل ایسا ہی کرتے رہے، جس طرح آپ نے پہلی مرتبہ کیا تھا، یہاں تک کہ آپ نے گیارہ رکعت ادا کر لیں۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اور امام طبرانی نے کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر ہے، جو علی بن مدینی کا والد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3640]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22156، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7343»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3640 in Urdu