الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ صَلَاةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
سیدنا رسول اللہ ﷺ کی (نفل) نماز
حدیث نمبر: 3650
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي فِي حُجْرَتِهِ فَجَاءَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَصَلَّوْا بِصَلَاتِهِ قَالَ: فَدَخَلَ الْبَيْتَ ثُمَّ خَرَجَ فَعَادَ مِرَارًا، كُلُّ ذَلِكَ يُصَلِّي فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّيْنَا مَعَكَ وَنَحْنُ نُحِبُّ أَنْ تَمُدَّ فِي صَلَاتِكَ قَالَ:" قَدْ عَلِمْتُ بِمَكَانِكُمْ وَعَمْدًا فَعَلْتُ ذَلِكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ،، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ،، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے حجرے میں نماز ادا کر رہے تھے، آپ کے اصحاب میں سے کچھ لوگ آئے، اور آپ کی پیروی میں نماز ادا کرنے لگے، راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لے گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، ایسا کئی مرتبہ ہوا، ہر مرتبہ آپ نماز ادا کرتے تھے، جب صبح ہوئی، تو لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی تھی، ہماری یہ خواہش تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز کو طول دیتے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہاری موجودگی کے بارے میں مجھے پتہ تھا، لیکن میں نے جان بوجھ کے ایسا کیا ہے (یعنی تمہیں نماز نہیں پڑھائی)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3650]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3650]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، مسند أنس بن مالك رضي الله تعالي عنه، 11796 مسند عبد بن حميد، مسند أنس بن مالك حديث 1411 مسند أبى يعلى الموصلي، حميد الطويل، أخرجه مسند أحمد برقم: 11594»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 3650 in Urdu