🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
73. بَابٌ فِي قَوْلِهِ : لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَنَحْوِ هَذَا .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان زنا کرنے والا زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا اور اس کی مانند دیگر فرامین کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 366
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَسْرِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ وَهُوَ مُؤْمِنٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِطُولِهِ وَالْبَزَّارُ، وَرَوَى أَحْمَدُ مِنْهُ:" لَا يَزْنِي الزَّانِي وَلَا يَسْرِقُ" فَقَطْ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُحَدِّثُ أَحْيَانًا بِالْحَدِيثِ الْمُنْكَرِ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”زنا کرنے والا، زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، شراب پینے والا، شراب پیتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، چوری کرنے والا، چوری کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، اور کسی شرف والی چیز کو لوٹ لینے والا، اُسے لوٹتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے، جبکہ امام بزار نے بھی اسے نقل کیا ہے، امام أحمد نے اس روایت میں سے صرف زنا کرنے اور چوری کرنے کا ذکر کیا ہے، امام أحمد کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جبکہ امام طبرانی کی سند میں ایک راوی معلی بن مہدی ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ شخص بعض اوقات منکر حدیث نقل کر دیتا ہے، ابن حبان نے اس کا ذکر کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 366]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 346/3 اورده المؤلف فى كشف الاستار 115 اورده المؤلف فى زوائد المسند 144، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13304»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 366 in Urdu