الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ صَلَاةِ سَيِّدِنَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
سیدنا رسول اللہ ﷺ کی (نفل) نماز
حدیث نمبر: 3662
وَعَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ عَمْرٍو الْمَازِنِيِّ قَالَ: أَيَحْسَبُ أَحَدُكُمْ إِذَا قَامَ يُصَلِّي حَتَّى يُصْبِحَ أَنْ قَدْ تَهَجَّدَ، إِنَّمَا التَّهَجُّدُ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ رَقْدَةٍ ثُمَّ الصَّلَاةِ بَعْدَ رَقْدَةٍ، وَتِلْكَ كَانَتْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِبَعْضِهِ وَفِي بَعْضِهَا: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَهَجَّدُ بَعْدَ نَوْمِهِ وَكَانَ يَسْتَنُّ قَبْلَ أَنْ يَتَهَجَّدَ وَمَدَارُهُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَالِحٍ كَاتِبِ اللَّيْثِ، قَالَ فِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ، ابْنُ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.

سیدنا حجاج بن عمرو مازنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم میں سے کوئی ایک شخص یہ سمجھتا ہے کہ جو شخص صبح ہونے تک مسلسل نماز ادا کرتا رہے اس نے تہجد ادا کر لی، حالانکہ تہجد یہ ہوتی ہے کہ سونے کے بعد نماز ادا کی جائے، پھر سونے کے بعد نماز ادا کی جائے، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا طریقہ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، بعض روایات میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سونے کے بعد (بیدار ہو کر) تہجد ادا کرتے تھے، اور آپ تہجد سے پہلے مسواک کیا کرتے تھے۔ اس روایت کا مدار عبداللہ بن صالح پر ہے، جو لیث کا کاتب ہے، اس کے بارے میں عبدالملک بن شعیب بن لیث نے یہ کہا: ہے: یہ ثقہ اور مامون ہے، امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3662]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3215»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3662 in Urdu