🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. بَابُ صَلَاةِ الْحَاجَةِ .
نماز حاجت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3667
وَعَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ فِي مَرَضِهِ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي مَا أَعَمَلَكَ إِلَى هَذَا الْبَلَدِ؟ أَوْ مَا جَاءَ بِكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا، إِلَّا صِلَةُ مَا كَانَ بَيْنَكَ وَبَيْنَ وَالِدِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ فَقَالَ: بِئْسَ سَاعَةُ الْكَذِبِ هَذِهِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ أَوْ أَرْبَعًا - شَكَّ سَهْلٌ - يُحْسِنُ فِيهِمَا الرُّكُوعَ وَالْخُشُوعَ ثُمَّ اسْتَغْفَرَ اللَّهَ غَفَرَ لَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ أَوْ أَرْبَعًا مَكْتُوبَةً أَوْ غَيْرَ مَكْتُوبَةٍ يُحْسِنُ فِيهَا الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ" وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
یوسف بن عبداللہ بن سلام بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ان کی اس بیماری کے دوران حاضر ہوا، جس میں اُن کا انتقال ہوا تھا، انہوں نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! تم یہاں کس کام کے سلسلے میں آئے ہو؟ (یہاں راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) تم کیوں آئے ہو؟ تو یوسف بن عبداللہ نے کہا: میں صرف اُس تعلق کی وجہ سے آیا ہوں، جو آپ کے اور میرے والد سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے درمیان تھا، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جھوٹ بولنے کے لئے یہ گھڑی بری ہے (یعنی یہ گھڑی جب میں دنیا سے رخصت ہو رہا ہوں) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص وضو کرتے ہوئے، اچھی طرح وضو کرے، پھر کھڑے ہو کر دو رکعات، یا چار رکعات ادا کرے (یہ شک سہل نامی راوی کو ہے) وہ اُن دونوں رکعت میں اچھی طرح سے رکوع اور خشوع کرے، پھر وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرے تو اُس کی مغفرت ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”پھر وہ کھڑا ہو کر دو یا چار رکعات ادا کرے، خواہ وہ فرض ہوں یا نفل ہوں، اور وہ اُن میں اچھی طرح رکوع و سجود کرے“۔ اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3667]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26998، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5022»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 3667 in Urdu