🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. بَابُ الِاسْتِخَارَةِ .
استخارہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3675
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الِاسْتِخَارَةَ قَالَ:" يَقُولُ أَحَدُكُمُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ [ بِعِلْمِكَ ] وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلَا أَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَا أَعْلَمُ وَأَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ فَإِنْ كَانَ كَذَا وَكَذَا - يُسَمِّي الْأَمْرَ بِاسْمِهِ - خَيْرًا لِي فِي دِينِي وَمَعِيشَتِي وَخَيْرًا لِي فِي عَاقِبَةِ أَمْرِي وَخَيْرًا لِي فِي الْأُمُورِ كُلِّهَا فَاقْدُرْهُ لِي وَبَارِكْ لِي فِيهِ، وَإِنْ كَانَ غَيْرُ ذَلِكَ خَيْرًا لِي فَاقْدُرْ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ وَرَضِّنِي بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں استخارہ کی تعلیم دیتے ہوئے فرمایا: ”اے اللہ! میں تیرے علم کے مطابق تجھ سے بھلائی طلب کرتا ہوں اور تیری قدرت کے مطابق تجھ سے قدرت (یعنی طاقت) مانگتا ہوں اور تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں، بے شک تو قدرت رکھتا ہے، اور میں قدرت نہیں رکھتا ہوں، تو علم رکھتا ہے، اور میں علم نہیں رکھتا ہوں، تو غیوب کا بہت زیادہ علم رکھنے والا ہے، اگر تو یہ معاملہ اس اس طرح۔ یہاں پر آدمی اس معاملے کا نام لے۔ میرے دین، میری زندگی کے حوالے سے میرے حق میں بہتر ہے، اور معاملے کے انجام کے حوالے سے میرے حق میں بہتر ہے، اور میرے تمام امور کے حق میں میرے لئے بہتر ہے، تو اسے میرا مقدر کر دے اور میرے لئے اس میں برکت رکھ دے اور اس کے علاوہ کچھ اور میرے حق میں زیادہ بہتر ہے، تو میرے لئے بھلائی مقدر کر دے، خواہ وہ جہاں کہیں بھی ہو مجھے اُس سے راضی کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3675]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3675 in Urdu