🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. بَابُ صَلَاةِ التَّسْبِيحِ .
صلوۃ التسبیح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3678
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ الْعَبَّاسُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَاعَةً لَمْ يَكُنْ يَأْتِيهِ فِيهَا فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا عَمُّكَ عَلَى الْبَابِ؟ قَالَ:" ائْذَنُوا لَهُ فَقَدْ جَاءَ لِأَمْرٍ"، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ قَالَ:" مَا جَاءَ بِكَ يَا عَمَّاهُ هَذِهِ السَّاعَةَ وَلَيْسَتْ سَاعَتَكَ الَّتِي كُنْتَ تَجِيءُ فِيهَا؟" قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي ذَكَرْتُ الْجَاهِلِيَّةَ وَجَهْلَهَا فَضَاقَتْ عَلَيَّ الدُّنْيَا بِمَا رَحُبَتْ فَقُلْتُ: مَنْ يُفَرِّجُ عَنِّي؟ فَعَرَفْتُ أَنَّهُ لَا يُفَرِّجُ عَنِّي أَحَدٌ إِلَّا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - ثُمَّ أَنْتَ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَوْقَعَ هَذَا فِي قَلْبِكَ وَدِدْتُ أَنَّ أَبَا طَالِبٍ أَخَذَ نَصِيبَهُ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ!!" قَالَ:" أُخْبِرُكَ؟" قَالَ: نَعَمْ قَالَ:" أُعْطِيكَ؟" قَالَ: قَالَ:" أَحْبُوكَ؟" قَالَ: نَعَمْ قَالَ:" فَإِذَا كَانَتْ سَاعَةٌ تُصَلِّي فِيهَا لَيْسَتْ بَعْدَ الْعَصْرِ وَلَا بَعْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ فِيمَا بَيْنَ ذَلِكَ فَأَسْبِغْ طَهُورَكَ ثُمَّ قُمْ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَاقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ إِنْ شِئْتَ، وَإِنْ شِئْتَ جَعَلْتَهَا مِنْ أَوَّلِ الْمُفَصَّلِ فَإِذَا فَرَغْتَ مِنَ السُّورَةِ فَقُلْ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لَهُ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ خَمْسَ عَشْرَةَ مَرَّةً، فَإِذَا رَكَعْتَ فَقُلْ ذَلِكَ عَشْرَ مَرَّاتٍ فَإِذَا رَفَعْتَ رَأْسَكَ فَقُلْ ذَلِكَ عَشْرَ مَرَّاتٍ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ نَافِعُ بْنُ هُرْمُزَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے کہ اس گھڑی میں وہ آپ کے پاس نہیں آیا کرتے تھے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! دروازے پر آپ کے چچا موجود ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں اندر آنے کے لئے کہو، وہ کسی ضروری معاملے کی وجہ سے تشریف لائے ہوں گے، جب سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے چچا جان! آپ اس وقت کیوں تشریف لائے ہیں؟ آپ پہلے تو اس گھڑی میں تشریف نہیں لایا کرتے تھے، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: اے میرے بھتیجے! مجھے زمانہ جاہلیت اور اس کی جہالتیں یاد آ گئیں، تو دنیا اپنی تمام تر کشادگی کے باوجود میرے لئے تنگ ہو گئی میں نے یہ سوچا کہ مجھے اس چیز سے نجات کیسے مل سکتی ہے، تو مجھے یہ اندازہ ہو گیا کہ اس چیز سے مجھے کوئی نجات نہیں دے سکتا، صرف اللہ تعالیٰ دے سکتا ہے، یا پھر تم دے سکتے ہو۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے آپ کے دل میں یہ بات ڈال دی ہے میری تو یہ خواہش تھی کہ جناب ابوطالب بھی اپنا حصہ حاصل کر لیتے، لیکن اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے وہی کرتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں آپ کو اس بارے میں بتاؤں؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں آپ کو ایک عطیہ دوں؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں آپ کو کچھ دوں؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں۔! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی ایسا وقت ہو، جس میں آپ نماز ادا کر سکتے ہوں، یعنی وہ عصر کے بعد نہ ہو یا سورج نکلنے کے بعد نہ ہو، تو آپ اس میں اچھی طرح وضو کریں، پھر آپ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کھڑے ہوں،، سورت فاتحہ پڑھیں، پھر اگر ایک سورت چاہیں تو وہ پڑھ لیں اگر آپ چاہیں، تو مفصل کی ابتدائی سورت پڑھ لیں، جب آپ سورت پڑھ کر فارغ ہوں، تو «سبحان الله والحمد لله ولا اله الا الله والله اكبر» پندرہ مرتبہ پڑھیں، جب آپ رکوع میں جائیں، تو دس مرتبہ پڑھیں، جب آپ سر کو اٹھائیں، تو دس مرتبہ پڑھیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نافع بن ہرمز ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3678]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 1297، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11365»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3678 in Urdu