الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. بَابُ صَلَاةِ التَّسْبِيحِ .
صلوۃ التسبیح کا بیان
حدیث نمبر: 3680
وَلِابْنِ عَبَّاسٍ عِنْدَهُ أَيْضًا مِنْ طَرِيقِ أَبِي الْجَوْزَاءِ قَالَ: قَالَ لِيَ ابْنُ عَبَّاسٍ: يَا أَبَا الْجَوْزَاءِ أَلَا أَحْبُوكَ؟ أَلَا أَنْحَلُكَ؟ أَلَا أُعْطِيكَ؟ قُلْتُ: بَلَى فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ" فَذَكَرَ نَحْوَهُ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هَذَا، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ صَلَّاهُنَّ غُفِرَ لَهُ كُلُّ ذَنَبٍ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ قَدِيمٍ أَوْ حَدِيثٍ كَانَ هُوَ أَوْ كَائِنٌ".
وَفِي الْأَوَّلِ عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ حَبِيبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَفِي الثَّانِي يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے انہوں نے
یہ روایت ابوجوزاء کے حوالے سے نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا: اے ابوجوزاء! کیا میں تمہیں کچھ نہ دوں؟ کیا میں تمہیں کوئی تحفہ نہ دوں؟ کیا میں تمہیں کوئی عطیہ نہ دوں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص چار رکعات ادا کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے زیادہ مختصر ہے، اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص انہیں ادا کر لے گا، اُس کے ہر چھوٹے بڑے، پرانے نئے گناہ کی مغفرت ہو جائے گی، خواہ وہ پہلے ہو چکا ہو، یا آگے چل کے ہو“۔
پہلی روایت میں ایک راوی عبدالقدوس بن حبیب ہے، اور وہ متروک ہے، جبکہ دوسری روایت میں یحیی بن عقبہ بن ابوعیزار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3680]

الحكم على الحديث:
پہلی سند ضعیف جداً (بوجہ راوی متروک) اور دوسری ضعیف (بوجہ راوی ضعیف) ہے۔
Majma al-Zawa'id Hadith 3680 in Urdu