الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
73. بَابٌ فِي قَوْلِهِ : لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ ، وَنَحْوِ هَذَا .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان زنا کرنے والا زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا اور اس کی مانند دیگر فرامین کا تذکرہ
حدیث نمبر: 369
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَسْرِقُ السَّارِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ يَكُونُ ذَلِكَ؟ قَالَ:" يَخْرُجُ الْإِيمَانُ مِنْهُ، فَإِنْ تَابَ رَجَعَ إِلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ لِسُوءِ حِفْظِهِ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”زنا کرنے والا، زنا کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، چوری کرنے والا چوری کرتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، شراب پینے والا اُسے پیتے ہوئے مؤمن نہیں رہتا، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کیسے ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایمان اس شخص میں سے نکل جاتا ہے، اگر وہ توبہ کر لے، تو ایمان اُس کی طرف واپس لوٹ جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن ابولیلی ہے، جسے عجلی نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اُس کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے، اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 369]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 534 اورده المؤلف كشف الاستار 114، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 538»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 369 in Urdu