🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. بَابُ سُجُودِ الشُّكْرِ .
سجود شکر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3721
وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمْ يَبْقَ مِنْ طَوَاغِيتَ الْجَاهِلِيَّةِ إِلَّا بَيْتُ ذِي الْخَلَصَةِ فَمَنْ يُنْتَدَبُ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ؟" قَالَ جَرِيرٌ: أَنَا، وَانْتَدَبَ مَعَهُ سَبْعَمِائَةٍ كُلُّهُمْ مِنْ أَحْمُسَ فَلَمْ يَفْجَأِ الْقَوْمَ إِلَّا بِنَوَاصِي الْخَيْلِ فَقَتَلُوا وَحَرَقُوا الْبَيْتَ وَكَتَبُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبِشَارَةٍ وَأَخْبَرُوهُ أَنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْهُ إِلَّا كَالْبَعِيرِ الْأَجْرَبِ فَخَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَاجِدًا ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأَحْمُسَ فِي خَيْلِهَا وَرِجَالِهَا".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارِ السُّجُودِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَجَمَاعَةٌ كَثِيرَةٌ، وَقَالَ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ: صَدُوقٌ كَثِيرُ الْخَطَأِ وَالْوَهْمِ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: زمانہ جاہلیت کے بتوں میں سے صرف بیت ذی الخلصہ رہ گیا ہے، تو کون اللہ اور اس کے رسول کی خاطر اس کو ختم کرے گا؟ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں، تو وہ اپنے ساتھ سات سو افراد کو لے کے گئے جن کا سب تعلق احمس قبیلے سے تھا وہ لوگ اچانک ان کے سروں پر پہنچ گئے انہوں نے لوگوں کو قتل بھی کیا، اور اس گھر کو جلا دیا انہوں نے خوشخبری کی خبر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تحریری طور پر بھیجی اور آپ کو یہ بتایا: اب اس گھر کی حالت یوں ہے، جس طرح کوئی خارش زدہ اونٹ ہوتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں چلے گئے پھر آپ نے یہ دعا کی: اے اللہ! احمس قبیلے کے گھڑ سواروں اور پیادہ افراد کو برکت نصیب فرما۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں
یہ روایت اس کی مانند منقول ہے، جس میں اختصار کرتے ہوئے سجدے کا ذکر نہیں ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عمارہ ہے، جسے شعبہ اور ایک بڑی جماعت نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے عمرو بن علی کہتے ہیں: یہ صدوق ہے، لیکن بکثرت غلطی کرتا ہے، اور بکثرت وہم کا شکار ہوتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3721]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني، باب الجيم، باب من اسمه جابر، طارق بن عبد الرحمن عن قيس بن أبى حازم عن جرير، 2248، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2296»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 3721 in Urdu