🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ كَفَّارَةِ سَيِّئَاتِ الْمَرِيضِ وَمَا لَهُ مِنَ الْأَجْرِ .
بیمار کی برائیوں کا کفارہ اور اسے کتنا اجر نصیب ہوتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3790
وَعَنْ أَبِي مَعْمَرٍ قَالَ: كُنَّا إِذَا سَمِعْنَا مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ شَيْئًا نَكْرَهُهُ سَكَتْنَا حَتَّى يُفَسِّرَهُ لَنَا فَقَالَ لَنَا عَبْدُ اللَّهِ ذَاتَ يَوْمٍ: إِنَّ السَّقَمَ لَا يُكْتَبُ لِصَاحِبِهِ أَجْرٌ فَسَاءَنَا ذَلِكَ وَكَبُرَ عَلَيْنَا قَالَ: وَلَكِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُكَفِّرُ بِهِ الْخَطَايَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابومعمر بیان کرتے ہیں: جب ہم سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی زبانی کوئی ایسی بات سنتے تھے جو ہمیں اچھی نہیں لگتی تھی تو ہم خاموش رہتے تھے، یہاں تک کہ وہ خود ہی ہمارے سامنے اس کی وضاحت کر دیتے تھے ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمارے سامنے یہ بات بیان کی کہ بیماری کی وجہ سے بیمار شخص کے لئے اجر نوٹ نہیں کیا جاتا ہمیں یہ بات بہت بری لگی، اور ہم پر یہ بات بہت گراں گزری تو انہوں نے بتایا: اللہ تعالی بیماری کی وجہ سے گناہوں کو ختم کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3790]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8506»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 3790 in Urdu