الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابٌ فِيمَنْ كَانَ بِهِ لَمَمٌ فَصَبَرَ عَلَيْهِ .
اس شخص کا بیان جسے جنون (یا مرگی) ہو، اور وہ اس پر صبر سے کام لے
حدیث نمبر: 3834
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ بِهَا لَمَمٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ لِي فَقَالَ:" إِنْ شِئْتِ دَعَوْتُ اللَّهَ فَشَفَاكِ، وَإِنْ شِئْتِ صَبَرْتِ وَلَا حِسَابَ عَلَيْكِ؟"، قَالَتْ: بَلَى أَصْبِرُ وَلَا حِسَابَ عَلَيَّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون جسے جنون (یا مرگی) کی شکایت تھی، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے دعا کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم چاہو تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کر دیتا ہوں اور وہ تمہیں شفاء نصیب کر دے گا، اور اگر تم چاہو، تو صبر سے کام لو تو تمہیں حساب نہیں دینا ہو گا، تو اس خاتون نے عرض کی: ٹھیک ہے، میں صبر سے کام لیتی ہوں تاکہ مجھے حساب نہ دینا پڑے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3834]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3834]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 9396، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7980»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 3834 in Urdu