🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابٌ فِيمَنْ ذَهَبَ بَصَرُهُ .
جس شخص کی بینائی رخصت ہو جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3844
وَعَنْ أُنَيْسَةَ بِنْتِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ عَنْ أَبِيهَا أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ يَعُودُهُ مِنْ مَرَضٍ كَانَ بِهِ فَقَالَ:" لَيْسَ عَلَيْكَ مِنْ مَرَضِكَ هَذَا بَأْسٌ، وَلَكِنْ كَيْفَ بِكَ إِذَا عُمِّرْتَ بَعْدِي فَعَمِيتَ؟" قَالَ: إِذَا أَصْبِرُ وَأَحْتَسِبُ قَالَ:" إِذَا تَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ" قَالَ: فَعَمِيَ بَعْدَمَا مَاتَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ رَدَّ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَيْهِ بَصَرَهُ ثُمَّ مَاتَ - رَحِمَهُ اللَّهُ -.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ طَرَفًا مِنْهُ فِي عِيَادَتِهِ فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَنُبَاتَةُ بِنْتُ بَرِيرِ بْنِ حَمَّادٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهَا.
انیسہ بنت زید بن ارقم اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے ہاں تشریف لائے آپ ان کی بیماری کے دوران ان کی عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہاری بیماری کے حوالے سے تم پر کوئی حرج نہیں ہو گا، لیکن اس وقت تمہارا کیا بنے گا کہ جب تمہیں میرے بعد مزید عمر نصیب ہو گی، اور تم نابینا ہو جاؤ گے انہوں نے عرض کی: پھر میں صبر سے کام لوں گا، اور ثواب کی امید رکھوں گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسی صورت میں تم کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہو گے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نابینا ہو گئے تھے پھر اللہ تعالیٰ نے ان کی بینائی لوٹا دی تھی پھر ان کا انتقال ہوا تھا اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے، جو ان کی عیادت کرنے کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ نباتہ بنت بریر بن حماد کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3844]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4624، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3869/5، 7906»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3844 in Urdu