الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابٌ فِي الطَّاعُونِ وَمَا تَحْصُلُ بِهِ الشَّهَادَةُ .
طاعون کا بیان اور اس کے ذریعے شہادت حاصل ہونا
حدیث نمبر: 3866
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنَ عَبْدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَأْتِي الشُّهَدَاءُ وَالْمُتَوَفَّوْنَ بِالطَّاعُونِ فَيَقُولُ أَصْحَابُ الطَّاعُونِ: نَحْنُ شُهَدَاءُ فَيُقَالُ: انْظُرُوا فَإِنَّ جِرَاحَتَهُمْ كَجِرَاحِ الشُّهَدَاءِ تَسِيلُ دَمًا كَرِيحِ الْمِسْكِ فَهُمْ شُهَدَاءُ فَيَجِدُونَهُمْ كَذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَحَدِيثُهُ عَنِ أَهْلِ الشَّامِ مَقْبُولٌ وَهَذَا مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَحَدِيثُهُ عَنِ أَهْلِ الشَّامِ مَقْبُولٌ وَهَذَا مِنْهُ.
سیدنا عتبہ بن عبد سلمی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: (قیامت کے دن) شہداء اور طاعون کے نتیجے میں فوت ہونے والے لوگ آئیں گے تو طاعون کا شکار افراد یہ کہیں گے کہ ہم بھی شہید ہیں تو یہ کہا: جائے گا۔ تم اس بات کا جائزہ لو اگر تو ان کے زخم شہداء کے زخم کی مانند ہیں کہ ان میں سے مشک کی خوشبو کی طرح کا خون نکلتا ہے، تو پھر یہ شہداء شمار ہوں گے تو وہ (فرشتے) ان لوگوں کو ایسا ہی پائیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اہل شام سے اس کی نقل کردہ روایت مقبول ہے، اور یہ ان روایات میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3866]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 3866 in Urdu