الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابٌ فِي الطَّاعُونِ وَالثَّابِتِ فِيهِ وَالْفَارِّ مِنْهُ .
طاعون کا بیان اس میں اپنی جگہ پر رہنے والے اور اس سے راہ فرار اختیار کرنے والے کا بیان
حدیث نمبر: 3869
وَلَهَا عِنْدَ الْبَزَّارِ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا الطَّعْنُ قَدْ عَرَفْنَاهُ فَمَا الطَّاعُونُ؟ قَالَ:" يُشْبِهُ الدُّمَّلَ يَخْرُجُ فِي الْآبَاطِ وَالْمُرَاقِ وَفِيهِ تَزْكِيَةُ أَعْمَالِهِمْ وَهُوَ لِكُلِّ مُسْلِمٍ شَهَادَةٌ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ، وَبَقِيَّةُ الْأَسَانِيدِ حِسَانٌ.
وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ، وَبَقِيَّةُ الْأَسَانِيدِ حِسَانٌ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے امام بزار نے یہ روایت نقل کی ہے۔ (وہ بیان کرتی ہیں:) میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! طعن کا تو ہمیں پتہ ہے طاعون کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ پھوڑے کی مانند ہو گا، جو بغلوں میں، اور پیٹ کے نیچے والے حصے میں نکلے گا، اس میں ان لوگوں کے اعمال کا تزکیہ ہو گا، اور یہ ہر مسلمان کے لئے شہادت ہو گا۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں اور باقی اسانید حسن ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3869]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 3869 in Urdu