الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابُ تَلْقِينِ الْمَيِّتِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ .
میت کو لا الہ الا اللہ کی تلقین کرنا
حدیث نمبر: 3922
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَادَ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ:" يَا خَالِ قُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ"، فَقَالَ: خَالٌ أَمْ عَمٌّ؟ قَالَ:" لَا بَلْ خَالٌ" [ وَقَالَ ] خَيْرٌ إِلَيَّ أَنْ أَقُولَهَا قَالَ:" نَعَمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے آپ نے فرمایا: اے ماموں! آپ «لا اله الا الله» پڑھ لیں تو اس شخص نے دریافت کیا: ماموں یا چچا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ ماموں، اس شخص نے کہا: اگر میں یہ کلمہ پڑھ لوں گا، تو کیا مجھے بھلائی نصیب ہو گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3922]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3922]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12134، 13414، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1829»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 3922 in Urdu