🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. بَابٌ فِي الْأَرْوَاحِ .
ارواح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3936
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا حَضَرَتْ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ الْوَفَاةُ دَخَلَتْ عَلَيْهِ أُمُّ مُبَشِّرٍ بِنْتُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ قَالَتْ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنْ لَقِيتَ أَبِي فَأَقْرِئْهُ مِنِّي السَّلَامَ فَقَالَ: يَغْفِرُ اللَّهُ لَكَ يَا أُمَّ مُبَشِّرٍ نَحْنُ أَشْغَلُ مِنْ ذَلِكَ فَقَالَتْ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَرْوَاحَ الْمُؤْمِنِينَ فِي أَجْوَافِ طَيْرٍ خُضْرٍ تَعْلُقُ فِي شَجَرِ الْجَنَّةِ" قَالَ: بَلَى قَالَتْ: فَهُوَ ذَاكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا بنت براء بن معرور ان کے پاس آئیں اور بولیں: اے ابوعبدالرحمن! اگر آپ کی ملاقات میرے والد سے ہو، تو ان سے سلام کہہ دیجیے گا سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ام مبشر! اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کرے ہمیں اس بات کا موقع کہاں ملے گا، تو سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! کیا آپ نے اللہ کے رسول کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”مومنین کی ارواح سبز پرندوں کے پیٹوں میں جنت کے درخت سے لٹکی ہوئی ہوں گی“ تو سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا نے کہا: پھر وہ ہو جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3936]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1449، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7675/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3936 in Urdu