الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ الثَّنَاءِ عَلَى الْمَيِّتِ .
میت کی تعریف کرنا
حدیث نمبر: 3959
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دُعِيَ إِلَى جِنَازَةٍ سَأَلَ عَنْهَا، فَإِنْ أُثْنِيَ عَلَيْهَا خَيْرًا قَامَ فَصَلَّى عَلَيْهَا، وَإِنْ أُثْنِيَ عَلَيْهَا غَيْرَ ذَلِكَ قَالَ لِأَهْلِهَا:" شَأْنَكُمْ بِهَا". وَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب جنازے کے لئے بلایا جاتا تھا، تو آپ اس میت کے بارے میں دریافت کر لیتے تھے اگر اس کی تعریف کی جاتی تھی تو آپ اٹھ کر اس کی نماز جنازہ ادا کرتے تھے، اور اگر اس کی برائی بیان کی جاتی تھی تو آپ اس کے اہل خانہ سے یہ کہتے تھے کہ تم لوگ خود انتظام کر لو آپ اس شخص کی نماز جنازہ نہیں ادا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3959]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3959]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22049، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1909»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 3959 in Urdu