🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. بَابٌ فِي مَوْتِ الْأَوْلَادِ .
اولاد کی موت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3969
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ: قُلْتُ لَهُ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ فِيهِ انْتِقَاصٌ وَلَا وَهْمٌ. قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَنْ وُلِدَ لَهُ ثَلَاثَةُ أَوْلَادٍ فِي الْإِسْلَامِ فَمَاتُوا قَبْلَ أَنْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ، وَمَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّ لِلْجَنَّةِ ثَمَانِيَةَ أَبْوَابٍ يُدْخِلُهُ اللَّهُ مِنْ أَيِّ بَابٍ شَاءَ مِنْهَا الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارِ النَّفَقَةِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: أَدْخَلَهُ اللَّهُ بِرَحْمَتِهِ هُوَ وَإِيَّاهُمُ الْجَنَّةَ" وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: میں نے ان سے کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو اس میں کوئی کمی اور کوئی وہم باقی نہ ہو، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کے اسلام میں (یعنی مسلمان ہونے کے دوران) تین بچے پیدا ہوں اور پھر وہ بالغ ہونے سے پہلے فوت ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ ان بچوں پر اپنی رحمت کی وجہ سے اس شخص کو جنت میں داخل کرے گا، اور جو شخص (کسی بھی چیز کا) جوڑا اللہ کی راہ میں خرچ کرے گا، تو جنت کے آٹھ دروازوں میں سے وہ جس بھی دروازے سے چاہے گا اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کر دے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اور اس میں خرچ کرنے والا حصہ نقل نہیں کیا، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اللہ تعالیٰ اسے اور ان لوگوں کو اپنی رحمت کی وجہ سے جنت میں داخل کر دے گا“۔ اس روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3969]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18944، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1644»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 3969 in Urdu