الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. بَابٌ فِيمَنْ مَاتَ لَهُ ابْنَانِ .
جس شخص کے دو بچے فوت ہو جائیں
حدیث نمبر: 3981
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ مَاتَ لَهُ ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ فَاحْتَسَبَهُمْ دَخَلَ الْجَنَّةَ". قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاثْنَانِ؟ قَالَ:" وَاثْنَانِ". قَالَ مَحْمُودٌ: فَقُلْتُ لِجَابِرٍ: أُرَاكُمْ لَوْ قُلْتُمْ وَاحِدًا لَقَالَ: وَاحِدًا. قَالَ: وَأَنَا وَاللَّهِ أَظُنُّ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کے تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ ان کے حوالے سے ثواب کی امید رکھے وہ جنت میں داخل ہو گا راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر دو ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر دو ہوں (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا)“۔ محمود نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ لوگوں کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ اگر آپ یہ کہہ دیتے کہ اگر ایک ہو؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرما دینا تھا کہ اگر ایک ہو (تو بھی یہ اجر و ثواب حاصل ہو گا) تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم میرا بھی یہی گمان ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3981]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3981]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13873»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 3981 in Urdu