الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
65. بَابٌ فِي النَّوْحِ .
نوحہ کرنا
حدیث نمبر: 4010
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْمُزَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثٌ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ لَا يَدَعُهُنَّ النَّاسُ - أَوْ لَا يَتْرُكُهُنَّ النَّاسُ: الطَّعْنُ فِي النَّسَبِ، وَالنِّيَاحَةُ، وَقَوْلُهُمْ: إِنَّا مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا، وَنَجْمِ كَذَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عوف بن مالک مزنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں زمانہ جاہلیت سے تعلق رکھتی ہیں جنہیں لوگ نہیں چھوڑیں گے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) لوگ انہیں ترک نہیں کریں گے نسب میں طعن کرنا نوحہ کرنا اور ان کا یہ کہنا کہ فلاں ستارے کی وجہ سے اور فلاں ستارے کی وجہ سے ہم پر بارش نازل ہوئی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ مزنی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4010]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ مزنی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4010]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (19/17) اخرجه الامام البزار فى المسند (798)، أخرجه مسند البزار برقم: 3394، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1465»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4010 in Urdu