🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبُكَاءِ .
رونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4040
وَعَنْ حَاجِبِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ عَلَى بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ فَتَذَاكَرُوا أَمْرَ الْمَيِّتِ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ، فَحَدَّثْنَا بَكْرٌ فَقَالَ: حَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ خَالَفَهُ فِي ذَلِكَ فَقَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: وَاللَّهِ لَئِنِ انْطَلَقَ رَجُلٌ مُحَارِبًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ قُتِلَ فِي قُطْرٍ مِنْ أَقْطَارِ الْأَرْضِ شَهِيدًا فَعَمَدَتِ امْرَأَتُهُ سَفَهًا أَوْ جَهْلًا فَبَكَتْ عَلَيْهِ لَيُعَذَّبَنَّ هَذَا الشَّهِيدُ بِبُكَاءِ هَذِهِ السَّفِيهَةِ عَلَيْهِ؟ فَقَالَ رَجُلٌ: صَدَقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَذَبَ أَبُو هُرَيْرَةَ.
رَوَاهُ أَبُو هُرَيْرَةَ، وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
حاجب بن عمر بیان کرتے ہیں: میں حکم بن اعرج کے ساتھ بکر بن عبداللہ مزنی کے پاس گیا وہ لوگ زندہ شخص کے رونے کی وجہ سے میت کو عذاب دینے کے معاملے پر گفتگو کرنے لگے تو بکر بن عبداللہ مزنی نے ہمیں حدیث بیان کی انہوں نے ہمیں بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے ہمیں یہ حدیث بیان کی ہے، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس کے برخلاف کہتے ہیں: انہوں نے بتایا: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں اگر ایک شخص اللہ کی راہ میں جنگ کرنے کے لئے چلا جاتا ہے، اور پھر دور دراز کے حصے میں کہیں شہید ہونے کے طور قتل ہو جاتا ہے پھر اس کی بیوی بے وقوفی اور جہالت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پر روتی ہے، تو کیا اس بے وقوف عورت کے اس پر رونے کی وجہ سے اس شہید کو عذاب دیا جائے گا، تو ایک صاحب بولے: اللہ کے رسول نے سچ فرمایا ہے، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے غلط کہا: ہے۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4040]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1592)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4040 in Urdu