الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبُكَاءِ .
رونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4054
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ أَبَاهُ يَوْمَ أُحُدٍ قَتَلَهُ الْمُشْرِكُونَ، ثُمَّ مَثَّلُوا بِهِ ; فَجَدَعُوا أَنْفَهُ وَأُذُنَيْهِ، قَالَ جَابِرٌ: فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَيْهِ وَإِلَى مَا صَنَعُوا بِهِ وَصِحْتُ، فَجَاءَتِ الْأَنْصَارُ فَسَجُّوهُ بِثَوْبٍ، ثُمَّ إِنِّي كَشَفْتُ الثَّوْبَ، فَلَمَّا رَأَيْتُ مَا صُنِعَ بِهِ صِحْتُ، فَجَاءَتِ الْأَنْصَارُ فَسَجُّوهُ بِالثَّوْبِ، قَالَ: وَذَلِكَ بِعَيْنِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَهَبَ الْأَنْصَارُ حَتَّى أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَرَى مَا يَصْنَعُ جَابِرٌ!؟ قَالَ:" دَعُوهُ".
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَفِي الصَّحِيحِ بَعْضُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَفِي الصَّحِيحِ بَعْضُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد میں ان کے والد کو مشرکین نے قتل کر دیا پھر انہوں نے ان کا مثلہ کیا ان کی ناک اور کان کاٹ دیے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ان کی طرف دیکھا اور مشرکین نے جو ان کے ساتھ سلوک کیا تھا اس کی طرف دیکھا تو میں چیخا انصار آئے اور انہوں نے ان کی لاش کو کپڑے کے ذریعے ڈھانپ دیا پھر میں نے کپڑا ہٹا دیا جب میں نے دیکھا کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ہے تو میں چیخا انصار آئے اور انہوں نے انہیں کپڑے کے ذریعے ڈھانپ دیا سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ سب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظروں کے سامنے ہو رہا تھا پھر انصار گئے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ ملاحظہ نہیں فرما رہے ہیں جابر کیا کر رہا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے رہتے دو۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4054]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4054]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1046»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 4054 in Urdu